ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھول پور میں جنگ مافیا ڈان بنام ترقی کے درمیان:سدھارتھناتھ سنگھ

پھول پور میں جنگ مافیا ڈان بنام ترقی کے درمیان:سدھارتھناتھ سنگھ

Tue, 06 Mar 2018 12:12:29    S.O. News Service

الہ آباد،05؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر صحت اور ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ پھول پور ضمنی انتخابات میں لڑائی ایس پی اور کانگریس کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ ایک مافیا ڈان بنام ترقی کی ہے۔سنگھ نے کہاکہ پھول پور کے اندر بی جے پی کی لڑائی ایس پی اور کانگریس کے ساتھ نہیں ہے۔یہاں جو جنگ چل رہی وہ ہے ترقی بمقابلہ مافیا۔ریاست میں مودی اور یوگی جی کی جو ترقی کا ماڈل چل رہا ہے، وہی جیتے گا۔میں نے پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ ایس پی تیسرے نمبر پر رہے گی۔سنگھ نے کہاکہ جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے، اتحاد کسی بھی قسم کا ہو اور اس کے پیچھے کتنے بھی دلیل دی جائیں، بی جے پی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انتخابات کے پہلے بھی ایک بیساکھی ملی تھی کانگریس کی، اس کا کیا نتیجہ نکلا سب جانتے ہیں۔وزیر نے کہاکہ پچیس سال پہلے جنہوں نے (مایاوتی) اپنی آبرو کا حوالہ دے کر اتحاد توڑا تھا، وہ آج انہی لوگوں کی آبرو بچانے نکلی ہیں۔چونکہ مایاوتی نے کچھ سیاسی ہلچل کرنے کی کوشش کی ہے تو کچھ سوالات بھی اٹھتے ہیں۔انہیں بتانا چاہئے کہ اس اتحاد کے پیچھے کا راز کیا ہے۔انہوں نے پوچھاکہ کیا یہ درست نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنانا چاہتی ہیں۔مایاوتی جی کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ وہ برادرانہ محبت میں دلت ووٹوں کی سودے بازی کر رہی ہیں یا نہیں۔پھوپھی یہ بھی بتا دیں کہ اکھلیش سے وہ خطرہ نہیں ہے جو والد جی (ملائم سنگھ)سے تھا۔الہ آباد میں ترقی کے ایشو پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے لکھنؤ میں منعقد سرمایہ کانفرنس میں 21فروری کو ’ڈیفنس کوریڈور‘کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ اس کی توسیع آگرہ، علی گڑھ، لکھنؤ، کانپور، جھانسی اور چترکوٹ تک ہوگی۔اسے چترکوٹ سے آگے نینی تک لانے کے میری درخواست کو وزیر اعلی نے قبول کیا اور کل اس کا اعلان کیا۔ اس نینی علاقے میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔وزیر نے کہاکہ آئندہ کمبھ کے لئے پالیسی کمیشن کے ذریعے ہم 2300 کروڑ روپے لے کر آئے ہیں اور وزیر اعلی نے 1500 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ہوائی اڈے کی ترقی ہو رہی ہے اور شمالی ہندوستان کا سب سے بہترین اور جدید ریلوے اسٹیشن صوبیدارگنج میں تیار ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرواز کی منصوبہ بندی کے تحت 13مقامات کو الہ آباد سے منسلک کیا جا رہا ہے۔اس کے لئے بولیاں بھی لگائی جا چکی ہیں۔ انڈگو، جیٹ ایئر ویز، سپاسجیٹ اور ائر انڈیا نے بولی لگائی ہے اور اپنے اپنے ہوائی راستوں کے لئے خط دیئے ہیں۔سنگھ نے بتایاکہ سیاحت کے لحاظ سے کمبھ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج مختلف ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ عہدیداروں کی ایک میٹنگ الہ آباد میں نومبر دسمبر میں کریں گی۔


Share: